خیبرپختونخوا: نوجوانوں کو روزگار کیلئے ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ دینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا: نوجوانوں کو روزگار کیلئے ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ دینے کا فیصلہ


خیبرپختونخوا حکومت کا نوجوانوں کو روزگار کیلئے 1 کروڑ روپے تک کا قرضہ دینے کا فیصلہ کر لیا،پروگرام کے تحت نوجوانوں کے روزگار کیلئے بلا سود 5 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا، جبکہ سافٹ لون کی صورت میں 1 کروڑ روپے تک کا قرضہ حاصل کیا سکے گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے بڑے انقلابی اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ نوجوانوں کو برسر روزگار کرنے کے لئے تین بڑے منصوبے تیار ہیں۔

اویس یونس پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری مقرر

انہوں نے کہا کہ احساس روزگار اور احساس ہنر پروگرامز کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے محکموں کو مفاہمت کی یاداشتیں جلد طے کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

احساس نوجوان روزگار اسکیم کے تحت 10 ملین روپے تک کے سافٹ لون فراہم کیے جائیں گے، احساس روزگار اسکیم کے تحت نیا کاروبار شروع کرنے یا موجودہ کاروبار کی توسیع کے لیے دو لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ دیا جائے گا۔

احساس ہنر پروگرام کے تحت ہنر مند نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے پانچ لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ“احساس اپنا گھر”پروگرام پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اگلے دو روز ملک بھر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو مکان کی تعمیر، موجودہ مکان کی توسیع ومرمت وغیرہ کے لئے پندرہ لاکھ روپے تک کا بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top