خیبرپختونخوا میں مزید 28 افغان مہاجر کیمپ بند

خیبرپختونخوا میں مزید 28 افغان مہاجر کیمپ بند


حکومت نے خیبرپختونخوا میں موجود افغان مہاجرین کے تمام کیمپس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومت نے خیبرپختونخوا میں مزید افغان afghan مہاجر کیمپ بند کر دیے ہیں، بند کئے جانے والے کیمپس کی تعداد 42 ہو گئی ہے۔ صوبے میں مزید 28 کیمپ فوری طور پر ڈی نوٹیفائی کردیے گئے ہیں۔

افغانستان عارضی سیز فائر کو مستقل سیز فائر میں بدلنا چاہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،وزیر دفاع

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں موجود افغان مہاجر ین کے تمام کیمپس ختم کرنے کے سلسلے میں وزارت سیفران کی طرف سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

پشاور میں 8، نوشہرہ میں 3، ہنگو میں 5اور کوہاٹ میں 4افغان مہاجرین کیمپس ختم کیے گئے ہیں، اسی طرح مردان اور صوابی میں 2،2جب کہ بونیر میں ایک اور دیر میں تین مہاجر کیمپس بند کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان کیمپوں کی زمینیں حکومت خیبر پختونخوا کے سپرد کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ غیر منقولہ اثاثے بھی متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے حوالے کیے جائیں گے۔

مظاہرین سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے،ہر دفعہ شرائط بڑھتی رہیں، محسن نقوی

وزارت سیفران کے مطابق یہ اقدام افغان مہاجرین کی واپسی کے سلسلے میں حکومتی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے، پشاور میں قبائیان، بادبیر، خزانہ، نغمان اور خراسان کیمپ ختم کر دیے گئے ہیں۔ نوشہرہ میں میرا کچوری، زنڈئی، باغبانان، شمشتو، حاجی زئی اور اکوڑہ خٹک کے کیمپ بند کر دیے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق اس فیصلے کے بعد بڑے پیمانے پر افغان مہاجرین کی بے دخلی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو فوری بے دخل کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top