پشاور، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت دیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی، اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی تازہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کے بچوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، فرحت عباس
متعلقہ اداروں کے سربراہان نے وزیراعلیٰ کومختلف اضلاع میں امن وقانون کی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجزاوران کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات پربریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ نے تمام سیکیورٹی اداروں کوعوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے، مشکوک عناصر پرکڑی نظر رکھنے اور بین الاضلاعی کوآرڈی نیشن کو مؤثربنانے کی ہدایات دیں۔
انہوں نے کہا کہ امن وامان حکومت کی اولین ترجیح ہے اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔