خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی انشورنس کمپنی بنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ انشورنس کمپنی صحت کارڈ پلس سمیت متعدد انشورنس اقدامات کیلئے کام کرے گی۔
پاکستان نے مقامی سطح پر پہلا وینٹی لیٹر تیار کر لیا
مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پلس علاج میں شفافیت لانے کیلئے بائیو میٹرک ویری فکیشن نظام لا رہے ہیں، ویری فکیشن نظام لانے سے بدعنوانی کا اندیشہ کم ہو جائے گا۔
خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ 9 ماہ میں صحت کارڈ پلس کے لئے 30 ارب روپے سے زائد جاری کر چکے ہیں۔