خواجہ آصف

خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی سازشوں کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فیصلہ فیٹف کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کے اجلاس میں ہوا، اجلاس میں چین نے پاکستان کیلئے ریلیف کی حمایت کا واضح مؤقف اختیار کیا۔

فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائے گی ، خواجہ آصف

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ترکیے اور جاپان نے بھی چین کے مؤقف کی توثیق کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب تک ایف اے ٹی ایف کی تمام ضروریات کو پورا کر چکا ہے ، پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی کسی بھی لسٹ میں رہنے کا کوئی جواز نہیں۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top