خلیج فارس کی صورتحال کے باعث قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کا فضائی آپریشن محدود کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور یواے ای کا فضائی آپریشن منسوخ کردیا گیا ،پروازوں کے شیڈول کی منسوخی کا فیصلہ خلیجی ممالک میں جنگی صورتحال کے باعث کیا گیا۔
ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر 6میزائل داغ دیے
حالات معمول میں آنے کے بعد پی آئی اے کی پروازیں دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔
دوسری جانب آپریشن کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنی ایئر اسپس بند کردی،بحرین نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کاحکم دیتے ہوئے اپنی فضائی حدود بھی بند کر دی۔