خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 14 دہشتگرد ہلاک، 20 سے زائد زخمی

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 14 دہشتگرد ہلاک، 20 سے زائد زخمی


سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس آپریشن کے دوران 14 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے۔

دہشت گرد علاقے میں پرامن شہریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں۔

معاہدہ طے پا گیا، آزاد کشمیر میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کیا، اطلاعات کے مطابق فتنہ الہندستان مسلسل ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

خضدار کے علاقے زہری کے عوام نے سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو بھرپور سراہا، خضدار کے عوام نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے پر خوشی کا اظہارکیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز عوام کے تحفظ کے لیے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، سیکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گی۔

کشمیری افواہوں پر کان نہ دھریں، ان کے حقوق کے محافظ تھے اور رہیں گے، وزیراعظم

سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے تحفظ اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top