خضدار کے علاقے زہری میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے آی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز، امریکی ساختہ خودکار ہتھیار، گرینڈ، گولیاں اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
کوئٹہ میں خودکش حملہ ، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے ، 2 اہلکار زخمی
ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں بڑی تعداد میں گراؤنڈ فورسز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کیا گیا ، آپریشن کے دوران 10 دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ زہری کے ملحقہ پہاڑوں میں فتنہ الہندوستان کی موجودگی اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات تھیں ، دہشتگردوں نے مقامی لوگوں کو ہراساں کرنے کا عمل بھی جاری رکھا ہوا تھا۔
جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا ، 3 افراد جاں بحق ، 2 اہلکاروں سمیت 14 زخمی
سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کی طرف سے بدوکشت کے مرکزی پل پر نصب کی گئی بڑی آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا، فورسز زہری اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔