وزیر اعظم شہباز شریف نے کہ ہے کہ پاکستانی بلا رنگ و نسل دوسروں کی بے لوث مدد کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے عطیات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ خدمت کا پرخلوص جذبہ پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے، رضاکار خدمت کاروں نے ایمرجنسی حالات میں ہمیشہ اہل وطن کی بھرپور مدد کی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام سب سے زیادہ عطیات دینے والے ممالک میں شامل ہے، حکومت پاکستان غربت میں کمی اور فلاحی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔
اسلام آباد ، دوست کی جگہ عدالت پیش ہونیوالا گرفتار ، اصلی ملزم بھی پکڑا گیا
انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر امداد کے اس جذبہ نے اہمیت اختیار کر لی ہے، سیلاب میں متاثرہ آبادی کے مال مویشی، روزگار اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں، عوام اور فوج مل کر ریلیف آپریشن کررہے ہیں، عطیات کے عالمی دن پرآج میں ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کا یقین دلاتا ہوں۔