خاران، دہشتگردوں کی ناکہ بندی کے دوران پولیس پر فائرنگ، ایس ایچ او شہید

خاران، دہشتگردوں کی ناکہ بندی کے دوران پولیس پر فائرنگ، ایس ایچ او شہید


خاران میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایس ایچ او خاران اپنی ٹیم کے ہمراہ معمول کی ناکہ بندی میں مصروف تھے۔

اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کردی جس سے ایس ایچ او موقع پر ہی شہید ہوگئے تاہم فائرنگ کے واقعے میں دیگر اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کے محرکات تاحال سامنے نہیں آئے تاہم پولیس نے واقعے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top