حیدرآباد میں سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق تھانہ نسیم نگرکی حدود میں کارروائی کے دوران تین خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کے قبضے سے دیسی ساختہ پانچ کلو وزنی بارودی مواد، تین ہینڈ گرنیڈ اورغیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا۔
پشاور میں 20 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور مختلف نوعیت کے مقدمات میں پہلے سے مطلوب تھے۔
سی ٹی ڈی حکام نے دہشتگردوں سے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ محرم کے دوران سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔