حیدرآباد میں بارش سے بجلی کی فراہمی متاثر، حیسکو کے 75 فیڈرز بند

حیدرآباد میں بارش سے بجلی کی فراہمی متاثر، حیسکو کے 75 فیڈرز بند


حیدرآباد: حالیہ بارشوں کے باعث حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) ریجن میں بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے۔

حیسکو حکام کے مطابق اس وقت ریجن میں 75 فیڈرز بند ہیں جبکہ مجموعی طور پر 156 میں سے 120 فیڈرز سے بجلی بحال کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے حیدرآباد میں کلاؤڈ برسٹ کی تردید کر دی

ترجمان حیسکو کے مطابق تکنیکی ٹیمیں تیزی سے کام کر رہی ہیں اور 36 منقطع فیڈرز پر بحالی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کلیئرنس مکمل ہوتے ہی باقی فیڈرز بھی جلد بحال کر دیے جائیں گے۔

ترجمان نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی مکمل بحالی کے لیے موسم اورتکنیکی حالات کو مدنظررکھ کراقدامات کیے جا رہے ہیں، حیسکو نے بجلی کی فراہمی جلد ممکن بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top