حیدرآباد تا سکھر موٹروے کی لاگت کم کر کے 364 ارب روپے کر دی گئی

حیدرآباد تا سکھر موٹروے کی لاگت کم کر کے 364 ارب روپے کر دی گئی


حیدرآباد تا سکھر موٹروے کی لاگت 395 ارب سے کم کر کے 364 ارب روپے کر دی گئی ہے۔

وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں منصوبے کی لاگت سے متعلق ایک غلطی سرزد ہوئی تھی،اس غلطی کی بنیاد پر میڈیا میں غلط اعداد و شمار رپورٹ ہوئے۔

آٹھ بڑی سرکاری،غیرسرکاری کاروباری کمپنیاں اور کنسورشیم قومی ائیرلائن خریدنے کی خواہشمند

منصوبے کی تخمینہ شدہ لاگت 395 ارب روپے کے بجائے 364 ارب روپے ہے،اجلاس کے دوران این ایچ اے نے منصوبے کی 395 ارب روپے کی نئی لاگت پیش کی تھی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس لاگت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ،اجلاس میں منصوبے کو دستیاب مالی وسائل کی بنیاد پر 364 ارب روپے کی لاگت سے منظور کیا۔

16ارب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاسورڈز لیک

اسی سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کی سربراہی وفاقی وزیر خزانہ کریں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top