حکومت کے قرضوں میں مجموعی طور پر 3 ہزار 919 ارب روپے کا اضافہ

حکومت کے قرضوں میں مجموعی طور پر 3 ہزار 919 ارب روپے کا اضافہ


وفاقی حکومت کا قرضہ مزید بڑھ گیا، حکومت کے قرضوں میں مجموعی طور پر 3 ہزار 919 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 4 ہزار 632 ارب روپے کا اضافہ ہوا تاہم مرکزی حکومت کے غیر ملکی قرضوں میں 710 ارب روپے کی کمی بھی ہوئی۔

اکتوبر 2024 تک کے دستیاب سرکاری ڈیٹا کے مطابق حکومتی قرضہ 69 ہزار 114 ارب روپے رہا تاہم نومبر اور دسمبر 2024 کے دو مہینوں کے حکومتی قرضوں کا ڈیٹا ابھی آنا باقی ہے۔

29 ارب ڈالر کے ساتھ چین پاکستان کو قرض دینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا، عالمی بینک

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024 تک وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 47 ہزار 231 ارب روپے اور وفاقی حکومت کا غیرملکی قرضہ 21 ہزار 884 ارب روپے تھا۔

دسمبر 2023 میں وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 65 ہزار 195 ارب روپے تھا جس میں وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 42 ہزار 595 ارب روپے اور غیر ملکی قرضہ 22 ہزار 600 ارب روپے تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top