حکومت کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب کیلئے بجٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔
پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی علی حیدر گیلانی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنوبی پنجاب کیساتھ ناانصافی کریں گے تو الگ صوبہ کی آواز آئے گی۔
سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز کمی
الگ صوبہ مانگنا ہمارا حق ہے اور ہم الگ صوبہ لیں گے،ہمارے ساتھ اس بجٹ میں نا انصافی ہوئی ہے،بے شک وسطی پنجاب میں ترقی ہونی چاہیے ہمیں اس پر اعتراض نہیں،جنوبی پنجاب کے اضلاع کے ہیومن انڈیکس تو بہتر کر لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بجٹ میں جو نا انصافی کی گئی ہے ہمیں پہلے اس کا حساب لینا ہو گا،وسیب کے لوگ کہتے ہیں پیسے نہیں لا سکتے تو کم از کم ہماری بات ایوان تک پہنچائیں۔
حیدرآباد تا سکھر موٹروے کی لاگت 395 ارب سے کم کر کے 364 ارب روپے کر دی گئی
ہم بات کریں تو عظمیٰ بی بی کو اعتراض ہو جاتا ہے، کم از کم بات کرنے کی تو اجازت ہونی چاہیے،ملتان کے لوگ آلودہ ،زہریلا پانی پینے پر مجبور ہیں۔