اسلام آباد، وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوامی مشکلات کے پیش نظر اگست کے بجلی بلوں کی وصولی فوری طور پرروکنے کا حکم دے دیا ہے۔
اس فیصلے کا مقصد لاکھوں متاثرین کو ریلیف فراہم کرنا ہے جو حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں،وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں بجلی کے بلوں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جن صارفین سے اگست کے بل وصول کیے جا چکے ہیں، ان کے بل آئندہ ماہ ایڈجسٹ کر دیے جائیں تاکہ عوام پر مزید بوجھ نہ پڑے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سیلاب نے ملک بھر میں لاکھوں خاندانوں کو متاثر کیا ہے اورحکومت مشکل وقت میں عوام کے دکھوں پر مرہم رکھنے کے لیے ہرممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو اور بحالی کے عمل میں وفاقی و صوبائی ادارے دن رات مصروف ہیں اورمتاثرین کوتنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک سیلاب متاثرین اپنے گھروں میں واپس نہیں چلے جاتے، حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔
درآمدی ایل این جی گھریلو صارفین کو 65 فیصد مہنگی پڑے گی
وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد بجلی کے بلوں سے متعلق جامع پیکج پیش کیا جائے گا۔