حکومت نے پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا


حکومت نے پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان کر دیا۔

ای پاسپورٹ، مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی) اور گمشدہ پاسپورٹس کے اجرا کیلئے الگ الگ فیس رکھی گئی ہے۔

ای پاسپو رٹ کی پانچ سال کے لئے نارمل فیس تین ہزار جبکہ ارجنٹ فیس پندرہ ہزار روپے ہوگی۔ 75 صفحات پر مشتمل پا سپورٹ کی نارمل فیس 15 ہزار 500 روپے، ارجنٹ فیس 27 ہزار روپے 10 سال کے لئے ہو گی۔

36 صفحات کے ای پا سپورٹ کے لئے 13ہزار 500 ر وپے، ارجنٹ فیس 24 ہزار 750 روپے، 75 صفحات پر مشتمل نارمل ای پاسپو رٹ کیلئے 16 ہزار 500 روپے، ارجنٹ کے لئے فیس 27 ہزار روپے اوردس سال کے لئے نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے اور ارجنٹ بنوانے کے لئے 40 ہزار 500 روپے فیس ہو گی۔

حکومتی کوششوں سے معیشت میں نمایاں بہتری آئی ، عطاء تارڑ

مشین ریڈ ایبل (ایم آر پی) پاسپورٹ پانچ سال کے لئے 36 صفحات کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 4500 روپے اور ارجنٹ فیس 7500 روپے ہو گی، فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کے لئے فیس 13 ہزار 500روپے مقرر کی گئی ہے۔

72 صفحات پر مشتمل مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی 10 سال کیلئے نارمل فیس 6700 روپے جبکہ ارجنٹ فیس 11ہزار 200 روپے ہو گی، اس کی فاسٹ ٹریک فیس 16ہزار 200 روپے رکھی گئی ہے۔

72 صفحات پر مشتمل مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی نارمل فیس 8200 روپے، ارجنٹ فیس 13 ہزار 500 روپے جبکہ فاسٹ ٹریک فیس 19ہزار 500 روپے رکھی گئی ہے۔ 100 صفحات پر مشتمل مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی نارمل فیس 9ہزار روپے، ارجنٹ فیس 18 ہزار روپے جبکہ فاسٹ ٹریک کی 23 ہزار روپے فیس رکھی گئی ہے۔

دس سال کے لئے سو صفحات کے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی نارمل فیس 13 ہزار 500 روپے، ارجنٹ فیس 17ہزار روپے جبکہ فاسٹ ٹریک فیس 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔پہلی، دوسری اور تیسری مرتبہ گم شدہ پاسپورٹ کے لئے بھی فیس 54 ہزار روپے سے 3 لاکھ 56 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top