حکومت نے سڑکوں پر سخت کارروائیوں کا اعلان کر دیا

حکومت نے سڑکوں پر سخت کارروائیوں کا اعلان کر دیا


اسلام آباد: حکومت نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ترجمان کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جو 17 اکتوبر سے اسلام آباد پولیس کے تعاون سے شروع کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہوں پر ہی گاڑیوں کا دھواں ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اور اگر کسی گاڑی سے حد سے زیادہ دھواں خارج ہوا تو مالکان کو بھاری جرمانہ یا گاڑی ضبط کیے جانے جیسے اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی کارروائی سے بچنے کے لیے 17 اکتوبر سے قبل اپنی اپنی گاڑیوں کا دھواں ٹیسٹ کروا لیں۔ اور اس کا اسٹیکر بھی حاصل کریں۔

حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ماحولیاتی آلودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اور کلیئرنس کے بغیر سڑکوں پر آنے والی گاڑیوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔ یہ کریک ڈاؤن حکومت کے وسیع تر ماحولیاتی پروگرام کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد دارالحکومت کو “کلین اینڈ گرین اسلام آباد” ماڈل سٹی میں تبدیل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان سے 11 ارب ڈالر کے تجارتی ڈیٹا میں فرق کی وضاحت مانگ لی

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ اور ممکن ہو تو عوامی ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔ تاکہ فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top