حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، تاہم ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

حکومت کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لیے ہوگا، ماہرین کے مطابق پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھنے اور صرف ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ ملکی ضروریات اور عالمی مارکیٹ کے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈیزل کا استعمال زیادہ تر ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے میں کیا جاتا ہے جس کا براہِ راست اثر کرایوں اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں پر پڑتا ہے، اس اضافے کے بعد عام صارفین کو روزمرہ استعمال کی اشیاء مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ 86ہزار300 روپےپر مستحکم

حکومت کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے اور عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی یا استحکام کی صورت میں مستقبل میں ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top