جے یو آئی کے سینئر رہنما انجینئر ضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اتحاد سے خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن میں 5 سیٹیں نکال سکتے ہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کا ” میں گفتگوکرتے ہوئے جے یوآئی کے سینئر رہنما ضیاء الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن متحد اورحکومت میں تقسیم نظرآرہی جس سے اس کو نقصان ہوسکتا ہے۔
عالیہ حمزہ معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی ہو گی، سلمان اکرم راجہ
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت ناکام ہے، مجھے پی ٹی آئی کے اندر کے اختلافات سے کوئی دلچسپی نہیں، میرا صوبہ جل رہا، امن اومان کی صورتحال بد سے بدترہوتی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات پربات نہیں کرونگا، پی ٹی آئی کس کو ٹکٹ دیتی ہے یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے، پی ٹی آئی اور جے یوآئی کے درمیان وہ چیزنہیں رہی جو پہلے تھی۔