شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار ڈبل ڈیکر بسز حکومت سندھ متعارف کروانے جا رہی ہے۔
شرجیل میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں حکومت سندھ کی جانب سے حالیہ مالی سال بڑی تعداد میں ای وی اور ہائبرڈ بسیں لانے کا فیصلہ کیا گیا، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بسوں کے ساتھ ساتھ مزید بسیں کراچی کی سڑکوں پر ہوں گی۔
بارشوں سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے ہائی الرٹ ہیں، میئر کراچی
اجلاس میں ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی کے جاری تعمیری کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو مکمل طور پر ای وی بسز پر منتقل کرنے جا رہے ہیں، ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبے شہریوں کیلئے انقلابی تبدیلی ثابت ہوں گے، مقصد شہریوں کو معیاری، محفوظ اور سستی ٹرانسپورٹ مہیا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ویژن کے مطابق سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، تعمیری کام میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جائیں، چاہتے ہیں کراچی کے عوام کو عالمی معیار کی سفری سہولیات میسر آئیں۔