مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان غیر مشروط مذاکرات ہونے چاہئیں۔
ہم نیوزکے پروگرام ’’صبح سے آگے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر مشروط مذاکراتی عمل آگے بڑھتا ہے ،ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کیلئے تیارہونگے تو کامیابی ہوگی۔
پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت
جب ایک سیاسی لائن کراس ہوجاتی پھر وہ سیاست نہیں جرم بن جاتا ہے،ایک دوسروں کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے ،تحریک انصاف کو مخالفین کے69 ووٹ بھی تسلیم کرنے چاہئیں۔
خیبرپختونخوا حکومت پر اپنے عوام کی زندگی بہتر کرنے کی ذمہ داری ہے،بانی پی ٹی آئی کو تمام مقدمات کا سامنا کرنا ہو گا،9مئی مقدمات میں جن کے خلاف ثبوت نہیں انہیں رہا کرنا چاہیے۔