January 13, 2025
حکومت اور اپوزیشن کا مل کر بیٹھنا ہی جمہوریت کو مضبوط بنائے گا، ایاز صادق

حکومت اور اپوزیشن کا مل کر بیٹھنا ہی جمہوریت کو مضبوط بنائے گا، ایاز صادق


اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کا مل کر بیٹھنا ہی جمہوریت کو مضبوط بنائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا عمل نیک شگون ہے۔ اور مذاکرات کا عمل جمہوریت کا حسن ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کا مل کر بیٹھنا ہی جمہوریت کو مضبوط بنائے گا۔ اور جمہوریت میں مذکرات ہی سیاسی مسائل کا واحد حل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف میں اختلافات نہیں ، مذاکرات ملک کے فیصلے کرنیوالوں سے ہی کامیاب ہونگے ، عارف علوی

ایاز صادق نے کہا کہ عوام کو پارلیمان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ اور ہم نے عوام کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔ مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی ترقی سیاسی استحکام سے مشروط ہے۔ اور موجودہ صورتحال سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا تقاضا کرتی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *