حکمران اپنے مفادات سے زیادہ عوام کے مفادات کی حفاظت کریں، خواجہ آصف

حکمران اپنے مفادات سے زیادہ عوام کے مفادات کی حفاظت کریں، خواجہ آصف


ڈسکہ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکمران اپنے مفادات سے زیادہ عوام کے مفادات کی حفاظت کریں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف سانحہ سوات کے متاثرین کے گھر تعزیت کے لیے پہنچ گئے۔ اور متاثرین کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کیا۔

خواجہ آصف نےکہا کہ سانحہ سوات پر الفاظ نہیں ملتے جو بیان کیے جا سکیں۔ حادثات اللہ کی جانب سے آتے ہیں مگر سدباب کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے۔ ریسکیو والے خالی ہاتھ آئے تھے یہ ریسکیو کا بریک ڈاؤن ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔ لیکن سانحہ سوات پر پتہ نہیں اس صوبائی حکومت پر کوئی قیامت ٹوٹی ہے یا نہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق تھیں، حافظ نعیم الرحمان

خواجہ آصف نے کہا کہ میں سیاسی گفتگو نہیں کرنا چاہتا مگر عوام خود فیصلہ کریں۔ اپنے مفادات سے زیادہ عوام کے مفادات کی حفاظت کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top