انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر احتجاج کے معاملے پر حماد اظہر سمیت تحریک انصاف کے دو رہنمائوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کیس پر سماعت کی۔ پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج
پولیس نے استدعا کی کہ عدالت ملزمان کو اشتہاری قرار دے۔ پولیس رپورٹ کے بعد عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رانا شہباز احمد اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دیا۔
پولیس کے مطابق جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ 2024 میں درج کیا گیا تھا، جس میں متعدد افراد کو نامزد کیا گیا، جن میں حماد اظہر اور شہباز احمد بھی شامل ہیں۔