حصول تعلیم کیلئے مزید27 فلسطینی طلبا پاکستان پہنچ گئے

حصول تعلیم کیلئے مزید27 فلسطینی طلبا پاکستان پہنچ گئے


راولپنڈی: غزہ سے تعلق رکھنے والے مزید 27 فلسطینی طلبا میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمان، حکومتی حکام سمیت دیگر نے طلبا کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں غزہ کے 192 فلسطینی طلبا مختلف پروازوں کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پہنچنے والے فلسطینی طلبا الخدمت فاؤنڈیشن، گلوبل ریلیف ٹرسٹ، ڈاکٹرز آف رحمان کی فنڈنگ سے پاکستان کے مختلف طبی اداروں میں اپنی میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا

ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان، فلسطینی سفارتخانے، مختلف میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کے شکرگزار ہیں۔ جن کی دلچسپی سے فلسطینی طلبا اپنی تعلیم جاری رکھ پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن جنگ کے پہلے دن سے غزہ میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ خوراک، میڈیکل، ہائی جین اور شیلٹرز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ میں بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے اسکولز قائم کیے۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے کہا کہ مصر، ترکی اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی غزہ کے زیرتعلیم طلبا کی معاونت کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ پاکستان پہنچنے والے فلسطینی طلبا تعلیم کے ساتھ رہائش، خوراک سمیت دیگر ضروریات کے لیے ہرممکن سہولیات فراہم کریں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top