حامد رضا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے مستعفی

حامد رضا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے مستعفی


سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

صاحبزادہ حامد رضا نے استعفیٰ سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ہدایات پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ فیصلے سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین کو آگاہ کر دیا۔

سیلاب کے پاکستانی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جائے ، وزیراعظم

خیال رہے کہ اپوزیشن نے گزشتہ سال اپریل میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 جماعتی اپوزيشن اتحاد بنا کرحکومت کے خلاف تحریک کا اعلان  کر دیا تھا۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے اپوزیشن اتحاد میں  پاکستان تحریک انصاف، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ، جماعت اسلامی ،بلوچستان نیشنل پارٹی ، سنی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین شامل تھے۔

افغانستان سے مثبت اشارہ، جلد مذاکرات ہوں گے: علی امین

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کو اتحاد کا صدر بنا دیا گیا تھا ، اس کے علاوہ اتحاد میں شامل جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل کوارڈینشن کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی تھی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top