بیٹے کی فائرنگ سے زخمی جے یو آئی( ف) کے ضلعی امیر مفتی کفایت دوران علاج دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ رات 10 بجے ظفر پارک بٹ خیلہ میں ادا کی جائے گی۔
لاہور ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز بند رکھنے کا فیصلہ
جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی (ف)مالاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم مرحوم کی ہمہ جہت خدمات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے۔
یاد رہے کہ مفتی کفایت اللہ کے بیٹےنے 16 اگست کو گھر میں اہل خانہ پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں مفتی کفایت زخمی، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا جاں بحق ہوگیا تھا۔
بیرسٹر گوہر نےقومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیا
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو تنازع پر ملزم نے فائرنگ کی۔