جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پا گیا

جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پا گیا


اسلام آباد، حکومتِ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی شرکت کی، معاہدے پر حکومتِ پاکستان اور یو اے ای کی معروف انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (IHC) کے نمائندوں نے دستخط کیے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اس معاہدے سے پاکستان کی معیشت کو تقویت ملے گی اور نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے شیخ محمد زید بن ہمدان بن زاید النہیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے دوست رہے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی تعلقات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ ایسے مشترکہ منصوبے دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس، افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی یقینی بنائیں گے، شہبازشریف

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ شراکت داری پاکستان میں مالیاتی شعبے کے استحکام اور خواتین کے لیے نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top