اسلام آباد، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی صورت دہشتگردی کی سہولت کاری برداشت نہیں کرے گا،انہوں نے الزام عائد کیا کہ جیل میں موجود ایک شخص دہشتگردوں کو سہولت فراہم کررہا ہے۔
عطااللہ تارڑنے کہا کہ علی امین گنڈا پورکو پیغام دیا جا رہا تھا کہ آپ دہشتگردی کی سہولت کاری مؤثراندازمیں نہیں کر پارہے، اسی مقصد کے لئے سہیل آفریدی کولایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوانتشاری ٹولہ ملک کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے اس کا چیف جیل میں بیٹھا ہے لیکن ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
پی ٹی آئی کے انتشاری عناصر فوج اور سیکیورٹی اداروں پر کیچڑ اچھالتے رہے، مگر آج لندن کی عدالت نے انہیں طمانچہ مارا ہے ان کے بقول، لندن کورٹ کے فیصلے نے پاکستان کے بیانیے کی جیت اورملک کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے انتشاری دنیا میں جہاں بھی ہیں، رسوائی ان کا مقدر بن چکی ہے، نیشنل ایکشن پلان کوان کی حکومت نے ختم کیا جس کے باعث دہشتگردی کے خطرات دوبارہ بڑھنے لگے۔
وزیر اطلاعات نے شہدائے وطن کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادرِوطن کا دفاع کرنیوالے سپوت قوم کا فخر ہیں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، انکے بچے یتیم ہوجاتے ہیں مگروہ ملک کیلئے جان قربان کردیتے ہیں۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد ہے اور پاکستان کی ترقی کی جنگ ہمیشہ پاکستان اور پاکستانیوں کی جیت ہوگی۔