جھنگ، دریائے چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق متعلقہ اضلاع کوفوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ہیڈ مرالہ، قادرآباد اور تریموں بیراج پرپانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، نشیبی علاقوں میں سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
بارشوں کے ساتویں اسپیل کی پیشگوئی، پنجاب حکومت نے متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا
ضلعی انتظامیہ نے فوری طورپرایمرجنسی اقدامات شروع کرتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کوحساس علاقوں میں تعینات کردیا ہے، مقامی آبادی کومحتاط رہنے اورضرورت پڑنے پرمحفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اورممکنہ انخلاء کی تیاری رکھنے کا حکم بھی دیا ہے، نشیبی بستیوں میں اعلانات کے ذریعے شہریوں کو باخبر رکھا جا رہا ہے۔