جنگ ہم پر مسلط کی گئی تو اتنا ماریں گے کہ زندگی بھر یاد رکھیں گے، فیصل واوڈا

جنگ ہم پر مسلط کی گئی تو اتنا ماریں گے کہ زندگی بھر یاد رکھیں گے، فیصل واوڈا


سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اگر جنگ ہم پر مسلط کی گئی تو اتنا ماریں گے کہ زندگی بھر یاد رکھیں گے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں ، پاکستان کی مسلح افواج الرٹ اور کسی بھی ردعمل کیلئے مکمل تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی تو اتنا ماریں گے کہ زندگی بھر یاد رکھیں گے، پانی کو بند کیا تو پہلا حملہ ہم کریں گے اور بنیادیں ہلا دیں گے۔

کینالز کےمعاملے پر بلاول بھٹو کی بات میں وزن ہے، فیصل واوڈا

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹریڈ اور فضائی حدود روک کر ہم نے بھارت کو ہرٹ کیا ہے ،پوری قوم اپنی فوج کے پیچھے کھڑی ہے اور  متحد ہے ،بھارتی سابق جنرل کہہ رہاہے کہ پاکستان آرمی بہت تگڑی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top