جنوبی پنجاب سے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا کالعدم تحریک لبیک سے علیحدگی کا اعلان

جنوبی پنجاب سے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا کالعدم تحریک لبیک سے علیحدگی کا اعلان


جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سابق ٹکٹ ہولڈر محمد حسین بابر نے تنظیم کی پرتشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

سابق ٹکپ ہولڈرمحمد حسین بابرنے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں، ہمارے لیے وطنِ عزیز کی سلامتی سب سے مقدم ہے۔

پی ٹی آئی کا کراچی مئیر الیکشن میں منحرف ارکان سے لاتعلقی کا اعلان

انہوں نے کہا کہ مسلح افواجِ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دے کرقوم کا سرفخرسے بلند کیا، ایسے میں انتشاریا تصادم کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرونی چیلنجز کے دوران ہڑتال یا احتجاج کی کال دینا غیر مناسب عمل تھا جوملکی استحکام کے مفاد میں نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام سابق امیدوار افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے قوم کے شانہ بشانہ ہیں۔

انہوں نے فلسطین کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ ملک میں امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے ہر ممکن کردارادا کیا جائے گا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top