جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ مقامی امن کمیٹی کے ایک رکن کے دفتر میں پیش آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے دفتر کی عمارت کا کچھ حصہ گر گیا ، ریسکیو ٹیمیں اور مقامی لوگ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، 3 اہلکار زخمی
پولیس ذرائع کے مطابق ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔