جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلادیش کے آرمی چیف سے ملاقات

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلادیش کے آرمی چیف سے ملاقات


راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلا دیش کے آرمی چیف سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلا دیش کا سرکاری دورہ کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلا دیش کے آرمی چیف جنرل وکرالزمان سے آرمی ہیڈ کوارٹر ڈھاکا میں ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاک بنگلا دیش دفاعی تعاون میں مثبت پیشرفت کو سراہا۔ اور فوجی قیادت کی مختلف سطحوں پر باہمی دوروں کے تسلسل پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں عالمی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ پاک بنگلا دیش افواج کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ تربیت، مشترکہ مشقوں اور انسدادِ دہشت گردی کے تجربات کے تبادلے پر بھی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق

دونوں ممالک نے مس اطلاعاتی مہمات اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے چیلنجز پر تشویش کا اظہار کیا۔ جبکہ مشترکہ تعاون اور مربوط اقدامات کے ذریعے ان خطرات سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top