جماعت اسلامی نے تنخواہیں بڑھانے کی مخالفت کر دی

جماعت اسلامی نے تنخواہیں بڑھانے کی مخالفت کر دی


کراچی: اراکین سندھ اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ تاہم جماعت اسلامی نے تنخواہیں بڑھانے کی مخالفت کی۔

سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیر قانون ضیا الحسن لنجار، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین شریک ہوئے۔

اجلاس میں سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہ ساڑھے چار لاکھ روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات کی اسمگلنگ میں بااثر لوگ ملوث ہیں ، سپریم کورٹ

سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سختی سے مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی حالات ایسے نہیں کہ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کہتے ہیں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے تو تنخواہیں بڑھنی چاہیئیں۔ مہنگائی صرف اراکین اسمبلی کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے بھی بڑھی ہے اور عام آدمی مہنگائی سے زیادہ پریشان ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top