جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک

جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک


جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹرمائنڈ افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گل رحمان فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد تھا جو ہلمند میں 17 ستمبر کو ہلاک ہوا، دہشتگرد گل رحمان فتنہ الہندوستان مجید بریگیڈ کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر بھی تھا۔

وہ سیکیورٹی فورسز، چینی شہریوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث تھا، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان نے شہریوں، سیکیورٹی فورسز اور سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان جعفر ایکسپریس، چینی قونصل خانے پرحملے اور گوادر میں دہشت گردی میں ملوث ہے، فتنہ الہندوستان نے خضدار اسکول بس اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پرحملے بھی کیے۔

اختلافات ختم کرکے اسرائیل کیخلاف متحدہ محاذ تشکیل دیں ، حزب اللہ کی سعودی عرب کو مذاکرات کی دعوت

امریکا فتنہ الہندوستان کے مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دے چکا ہے، پاکستان اور چین نے فتنہ الہندوستان کے مجید بریگیڈ کو یو این کی دہشتگرد فہرست میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top