اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جس چادر پر انڈا پھینکا گیا تھا وہ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہو گئی۔
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ چادر فروخت ہونے سے ملنے والی رقم شوکت خانم اسپتال کو عطیہ کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس چادر کی رقم پی ٹی آئی کے چاہنے والے اوورسیز بھائی نے شوکت خانم اسپتال کو بھجوا دی ہے۔ اور یہ چادر اب انہیں بھیج دی جائے گی۔
علیمہ خان نے خود بتا دیا کہ جس چارد پر انڈہ پھینکا گیا تھا وہ کسی نے 50 لاکھ روپے میں خرید کر پیسے شوکت خانم اسپتال کو دے دئے ہیں ♥️ pic.twitter.com/0nRpER34uP
— Faisal Khan (@KaliwalYam) October 24, 2025
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ علیمہ خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی کے گفتگو کے دوران دو خواتین نے انڈا مارا تھا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس انسپکٹر سجاد الحسن کے مطابق ان خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا۔ اور ان خواتین کا کہنا تھا کہ وہ سوالات کے جواب نہ ملنے پر احتجاجاً یہ عمل کرنے پر مجبور ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: گھریلو تشدد اور بیوی کے خُلا سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ
پولیس کا کہنا تھا کہ ان خواتین کا تعلق خیبر پختونخوا سے آئے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن سے تھا۔ جو اپنے مطالبات کے سلسلے میں راولپنڈی میں احتجاج کر رہے تھے۔
