جان کی پروا نہ کرتے ہوئے جانیں بچانے والے رضاکار ہمارا سرمایہ ہیں، صدر الخدمت فاؤنڈیشن

جان کی پروا نہ کرتے ہوئے جانیں بچانے والے رضاکار ہمارا سرمایہ ہیں، صدر الخدمت فاؤنڈیشن


راولپنڈی: صدر الخدمت فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ الخدمت ہر مشکل میں متاثرین کے ساتھ ہے۔ اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے جانیں بچانے والے رضاکارہمارا سرمایہ ہیں۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ضلع راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ دورے کے دوران اُنہوں نے الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اور رضاکاروں کی انتھک محنت اور انسانی جانوں و قیمتی املاک کے تحفظ میں بھرپور کردار پر اُنہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم نے ڈاکٹر حفیظ الرحمن کو ریسکیو اور ریلیف آپریشنز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ جس میں مقامی ٹیموں کی کارکردگی، متاثرین کی ضروریات اور جاری امدادی سرگرمیوں پر بریف کیا گیا۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن نے موقع پر موجود سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقات کی۔ ان کے مسائل سنے اور اُنہیں الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان فراہم کیا۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا کہ الخدمت مشکل کی ہر گھڑی میں اُن کے ساتھ کھڑی ہے۔ اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان بھر میں قدرتی آفات اور ہنگامی حالات کے دوران متاثرہ افراد کی فوری امداد کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رضاکار ہمارا سرمایہ ہیں جو جان کی پرواہ کیے بغیر انسانیت کی خدمت کے مشن پر گامزن ہیں۔ ملک بھر میں جاری بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث متعدد علاقوں میں ہزاروں خاندان متاثر ہوئے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top