ثنا یوسف قتل کیس، ملزم کا صحت جرم سے انکار

ثنا یوسف قتل کیس، ملزم کا صحت جرم سے انکار


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے ثنا یوسف قتل کیس کے ملزم پر فرد جرم عائد کر دی۔

وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت میں نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم عمر حیات نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ نے ثنا یوسف کو قتل کیا ؟ جس پر ملزم نے مؤقف اختیار کیا کہ میں نے ایسا کوئی بھی جرم نہیں کیا۔

جج نے پھر ملزم سے استفسار کیا کہ آپ پر ثنا یوسف کا موبائل فون چھیننے کا بھی الزام ہے۔ ملزم نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کا انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر لگائے گئے تمام الزامات بےبنیاد ہیں۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ ملزم عمر حیات کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سنبل میں درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کو اہم ملک کی جانب سے ویزا آن ارائیول کی سہولت ملنے کا امکان

واضح رہے کہ 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو رواں سال جون میں ان کی رہائش گاہ اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں قتل کیا گیا تھا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top