تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت

تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت


او جی ڈی سی ایل نے رحیم یار خان میں واقع ماڑی ایسٹ بلاک کے کنواں نمبر 1-202 سے تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مذکورہ کنواں کی کھدائی 29 جون 2024 کوشروع کی گئی تھی اور اسے 1995.50 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا ۔

ارشد ندیم کو تحفے میں ملنے والی کار کو خاص نمبر الاٹ

ابتدائی نتائج کے مطابق کنواں نمبر 202ـ1 سے 6.15 ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس حاصل ہوئی ہے۔

گیس کی اس نئی دریافت سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، ملکی طلب اور رسد کے خلا کو پٗر کرنے میں مدد ملے گی ۔

او جی ڈی سی ایل ملک کے ہائیڈروکاربن وسائل کو مؤثر اور پائیدار طریقے سے تلاش کرنے اور ترقی دینے کے لیے پرعزم ہے۔

حسینہ واجد کو اقتدار سے ہٹانے میں کوئی کردار نہیں، امریکہ

او جی ڈی سی ایل ماڑی ایسٹ ایکسپلوریٹری لاٸسنس یافتہ آپریٹر ہونے کے ناطے اس بلاک میں تین سے چار مزید کنووں کی کھدائی  کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ ملکی پیداوار کو مزید بڑھایا جا سکے۔ کمپنی ملک کے توانائی سیکٹر کی ترقی کے لیے ہمہ وقت پر عزم ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top