اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کی درخواستیں خارج کر دیں۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل بینچ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت کی۔
نیا توشہ خانہ ، نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر کر دیا
عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں غیر مؤثر قراردیدیں جبکہ توشہ خانہ ریفرنس ٹو کال اپ نوٹسز کے خلاف درخواستیں بھی خارج کر دیں۔
190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی کی دستاویزات فراہمی کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ نیب نے القادر ٹرسٹ کیس بند کرنے کا ریکارڈ عدالت پیش کر دیا۔
عمران خان کی مبینہ سہولت کاری ، 3 خواتین سمیت مزید 6 جیل ملازمین زیر حراست
القادر ٹرسٹ کیس بند کرنے کی کاپی بانی پی ٹی آئی کے وکلا کو فراہم کر دی گئی تاہم 190 ملین پاؤنڈز کیس میں حتمی فیصلہ نہ سنانے کا حکم امتناع ختم کر دیا گیا۔