توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف سماعت کل تک ملتوی کردی گئی، اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے مقدمہ کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔
سماعت کے دوران استغاثہ کے 19ویں گواہ پربانی پی ٹی آئی کے وکیل صفائی قوسین فیصل نے جرح مکمل کرلی جبکہ 20ویں گواہ پرجرح جاری رہی جو کل مکمل کی جائے گی، مقدمے میں مجموعی طورپر20 گواہان کی شہادتیں قلمبند کی گئی ہیں جن میں سے 19 پرجرح مکمل ہوچکی ہے۔
کارروائی کے دوران بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کوکمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں جبکہ بشری بی بی کی بھابھی، بیٹی اورداماد بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، سماعت کے دوران سینیٹر علی ظفراورمشال یوسفزئی سمیت دیگررہنما بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
بلوچستان ہائی کورٹ کا گیس فراہمی میں امتیازی سلوک پر اظہار برہمی
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل صفائی قوسین فیصل مفتی ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیے جبکہ ایف آئی اے کی طرف سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرعمیرمجید ملک نے کیس کی پیروی کی، عدالت نے کارروائی کے بعد مزید سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔