ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ سستا ہو گیا۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی فوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1391 روپے رہی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.14 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے کے دوران ان شہروں میں سیمنٹ کی فی فوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1393 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
تین ہفتوں میں آٹے کا تھیلا 1050 روپے تک مہنگا ہو گیا
ادارہ شماریات کے مطابق ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی فوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1443 روپے رہی پیوستہ ہفتے میں بھی ریٹیل قیمت 1443 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی فوری کی اوسط قیمت 1367 روپے، راولپنڈی میں اوسط قیمت 1372 روپے،گوجرانوالہ میں اوسط قیمت 1440 روپے، سیالکوٹ میں اوسط قیمت 1410 روپے رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی بلندی، ڈالر بھی سستا ہو گیا
لاہورمیں سیمنٹ کی بوری کی اوسط قیمت 1443 روپے، فیصل آباد میں 1380 روپے، سرگودھا میں 1363 روپے، ملتان میں 1422 روپے اور بہاولپور میں 1450 ریکارڈ کی گئی۔
پشاور میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1350 روپے، بنوں میں 1300 روپے، کراچی میں 1367 روپے، حیدرآباد میں 1427 روپے، سکھر میں 1465 روپے، لاڑکانہ میں 1407 روپے، کوئٹہ میں 1510 روپے اور خضدار میں قیمت 1483 روپے رہی۔