تعلیم کوئی آسائش نہیں بلکہ بنیادی حق ہے، آصفہ بھٹو

تعلیم کوئی آسائش نہیں بلکہ بنیادی حق ہے، آصفہ بھٹو


پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تعلیم کوئی آسائش نہیں بلکہ بنیادی حق ہے۔

آصفہ بھٹو نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلی، عوامی خدمت اور سماجی مسائل پر اظہارِ خیال پیش کیا،  انہوں نے تعلیم اور صحت کے شعبے کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اور دفاع وطن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول نے مشکل وقت میں پاکستان کی دنیا میں نمائندگی کی، مشکل وقت آیا تو پاکستان کی ہرعورت، بچہ اور جوان ملک کیلئے لڑے گا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکیوں کیلئے اسٹوڈنٹس ویزہ پر عائد پابندی اٹھا لی

آصفہ بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کی فلاح کو مقدم رکھا ہے، متوسط طبقے کیلئے بی آئی ایس پی شروع بھی کیا ہے، انہوں نے کہا کہ خواتین پاکستان کی آبادی کا 50 فیصد ہیں، خواتین کی شمولیت کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ سندھ میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث 2022 میں بدترین سیلاب آیا، ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان بری طرح متاثر ہو رہا ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، سیلاب سے متاثرہ خاندان آج بھی بحالی اور انصاف کے منتظر ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top