ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس پر سینئر تجزیہ کار منصور علی خان نے کیا کہا؟

ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس پر سینئر تجزیہ کار منصور علی خان نے کیا کہا؟


سینئر تجزیہ کار منصور علی خان (mansoor ali khan)کا کہنا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے آج بڑی تفصیلی پریس کانفرنس کی،جو سیاسی پشت پناہی ہے دہشتگردی کے ناسور کو لیکراور جس طرح نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہوسکاادارے کی جانب سے واضح پالیسی بیان دیدیا گیا ہے کہ اب یہ سلسلہ نہیں چلے گا۔



واضح کردیا گیا ہے کہ اب ایک نئی ڈائریکشن ہوگی،پختونخوا کے حوالے سے ،پاکستان اور افغانستان کے بارڈ رپرجو دہشتگرد اور انکے سہولت کار موجود ہیں اور پاکستان کے اندر بھی جو شخصیات ہیں، چاہئے وہ سیاسی ہوں یا سماجی، جو ان دہشتگردوں کو سپورٹ کرتی ہوں،ان سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

افواج پاکستان نے بہت سے جوانوں کی شہادتیں برداشت کی ہیں،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بلا روک ٹوک  آگے بڑھیں گے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top