پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرتے ہوئے بجٹ پاس کرنے کیلئے حکومت کو ووٹ نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے پرویز اشرف سے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بجٹ بائیکاٹ سے متعلق بیانات سنے ہیں، پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو بجٹ میں ووٹنگ بائیکاٹ میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے۔
تاجروں کی گرفتاری کی تجویز کا نوٹس ، وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کو طلب کر لیا
اس موقع پر پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کی پیشکش پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو آج پارلیمنٹ آئیں گے ، اس حوالے سے ان سے مشاورت کریں گے۔
خیال رہے یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب وفاقی بجٹ پر پارلیمنٹ میں بحث جاری ہے اور مختلف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ تیز ہو چکا ہے۔