تحریک انصاف

تحریک انصاف


تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد کی سڑکوں پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ، راولپنڈی کی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی ہے۔

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ مزید کنٹینرز کو شہر کی مرکزی شاہراہوں اور راستوں پر پہنچایا جا رہا ہے۔

تحریک انصاف کے احتجاج ، انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنیکا فیصلہ

راولپنڈی شہر کینٹ اور گرد نواح میں 34 مقامات پر پولیس پکٹس بھی قائم کی جائیں گے۔ مجموعی طور پر ساڑھے چار ہزار سے زائد نفری 24 نومبر کو امن وامان قائم رکھنے کے لیے ڈیوٹی سرانجام دے گی۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل اور اڈیالہ روڈ پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اڈیالہ روڈ کو بھی مخلتف مقامات سے سیل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top