پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے آئین میں ترمیم کے خلاف کل جمعہ کو ملک گیراحتجاج کا اعلان کیا ہے۔
تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے تمام ریجنل اور مقامی تنظیموں کو ضلعی ہیڈکوارٹرز پر نمازِ جمعہ کے بعد پرامن احتجاج کی ہدایت کی۔
سیاسی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے روا رکھی جانے والی زیادتیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
آئینی ترامیم کیخلاف بھرپور مزاحمت کرینگے ، اسلام آباد کی وکلاء تنظیموں کا اعلان
سیاسی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 26 ویں آئینی ترمیم کو تحریک انصاف کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب زور زبردستی اور قید وبند سے کام نہ بنا تو آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ ایک چکر ہے جو گھومے گا، اگر ہمیں نشانہ بنائیں گے تو باری آپ کی بھی آئے گی۔