تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج ملتوی کرنا بانی پی ٹی آئی عمران خان کیساتھ ملاقات سے مشروط کر دیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس کے دوران پارٹی کے بعض اراکین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے باعث احتجاج ملتوی کرنے کی تجویز دی جبکہ شہباز گل اور خالد خورشید سمیت دیگر اراکین نے احتجاج ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔
پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم کا معاملہ 31 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا مطالبہ
کور کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 14 اکتوبر تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی صورت میں احتجاج ملتوی کر دیں گے، ملاقات نہ کرائی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔